خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 13کیسز، تعداد 28 ہو گئی

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے صوبے میں پولیو کے مزید 13کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق ضلع خیبر سے 7  پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ مردان، نوشہرہ، باجوڑ اور دیرلوئر سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں لکی مروت اور بنوں سے بھی ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 28  ہوگئی ہے جب کہ ان کیسز میں پولیو وائرس پی ون اور  پی ٹو شامل ہیں۔

مزید خبریں :