کورونا وائرس: آسمان سے بھی ہاتھ دھونے کی ہدایت

فوٹو: بشکریہ میٹرو نیوز

چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے متعدد پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگوں کو حفظانِ صحت سے متعلق پیغامات اور ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

اسی ضمن میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کورونا وائرس سے بچاؤ سے کے لیے حفظانِ صحت کی عادات اپنانے سے متعلق ایک پیغام کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا گیا۔

سڈنی میں ایک اسکائے رائٹر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جہاز کی مدد سے آسمان پر دھواں چھوڑ کر پیغام لکھا، اسکائے رائٹر کی جانب سے آسمان پر لکھے جانے والی پیغام کے لفظ کچھ یوں تھے ’ہاتھ دھوئیں‘۔

غیر ملکی خبر رساں خبر ادارے کے مطابق یہ پیغام کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے کیونکہ ماہرینِ صحت کی جانب سے وائرس سے بچنے کے لیے بار بار ہاتھ دھونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کی صورتحال

چین کے بعد اٹلی میں کورونا وائرس نہایت تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اٹلی میں کل متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 24 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

مزید خبریں :