کورونا وائرس سے متعلق معلومات کیلیے چیٹ بوٹ متعارف

فوٹو: فائل

کورونا وائرس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایک چیٹ بوٹ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تانیہ ایدرس کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے۔

ٹوئٹ میں معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تانیہ ایدرس نے بتایا ہے کہ ’ہماری ٹیم پاکستانیوں کو معلومات پہنچانے کے لیے ایک مؤثر طریقہ تیار کرنا چاہتی تھی‘۔

انہو ں نے مزید بتایا کہ ’ہم نےکورونا وائرس کے حوالے سے عام خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک چیٹ بوٹ شروع کیا ہے‘۔

معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تانیہ ایدرس نے بتایا کہ ’اس چیٹ بوٹ کے ذریعے آپ اپنے قریب میں لیبارٹریز بھی تلاش کرسکتے ہیں جب کہ آپ کورونا وائرس کے امکانات کا اندازہ کرنے کے لیے فوری ٹیسٹ بھی کرسکتے ہیں‘۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 76 ہوگئی جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد 94 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :