’انسان کے بنائے ایٹم بم اورمیزائل بھی کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں‘

کورونا وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک وارننگ ہے، سب سے ضروری احتیاط اللہ تعالیٰ سے معافی ہے: سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین — فوٹو: فائل 

سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انسان کے بنائے ایٹم بم اورمیزائل بھی کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں۔

چوہدری شجاعت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک وارننگ ہے، انسان کے بنائے ایٹم بم اورمیزائل بھی وائرس کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں لہٰذا سب سے ضروری احتیاط اللہ تعالیٰ سے معافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ ایک بہت بڑا ادارہ ہےِ، اِس وقت جنگ گروپ ملک اور بیرون ملک انسانی بھلائی کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے اور ہمیں اس وقت ہمیں پلاٹوں شلاٹوں کے چکر میں نہیں پڑنا چاہیے۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ میر شکیل الرحمان کو فوری طور پر ضمانت پر رہا کردینا چاہیے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 3 ہلاکتیں خیبرپختونخوا اور ایک سندھ میں ہوئی جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 644 ہے۔

سندھ میں  292، پنجاب میں 152، بلوچستان میں 103، گلگت بلتستان میں 55، اسلام آباد میں 10 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مزید خبریں :