ملتان: خلیجی ممالک سے آنیوالے 95 افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا

ملتان: ایران اور خلیجی ممالک سے آنے والے 95 افراد کو سراغ لگاکر انہیں آئسولیٹ کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کےمطابق تمام افراد ایران اور خلیجی ممالک سے تحصیل شجاع آباد آئے تھے  اور گزشتہ 15 روز کے دوران مختلف اوقات میں بغیر اسکریننگ کرائے اپنے گھروں کو پہنچے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مقامی لوگوں کی مدد سے ضلعی انتظامیہ نے بیرون ملک سے آئے ان تمام لوگوں کا سراغ لگایا جس کے بعد انہیں ان کےگھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کےمطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں مسلسل ان افراد کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :