کھیل
Time 25 مارچ ، 2020

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کورونا فنڈ میں 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے

جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے کے ملازمین 2 روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے، پی سی بی— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے میدان میں آگیا۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔ جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے کے ملازمین 2 روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق سینیئر منیجر کے عہدے تک کے ملازمین ایک روز کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑا رہا ہے ، امید ہے کرکٹرز اور ملازمین اپنے طور پر بھی عطیات کر رہے ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مشکل وقت میں ہم سب کو مل کر وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔

مزید خبریں :