Can't connect right now! retry

پاکستان
26 مارچ ، 2020

کورونا کی روک تھام: سندھ بلوچستان بارڈر کو سیل کردیا گیا

فائل فوٹو

نصیرآباد: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سندھ بلوچستان کا بارڈر سیل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سندھ بلوچستان کا بارڈر سیل کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ سندھ و پنجاب جانے والی گاڑیاں مختلف مقامات پر روک دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن ہے جب کہ صوبوں کے درمیان چلنے والی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔

پاکستان میں کورنا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں ٹرین سروس کو بھی 31 مارچ تک معطل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1100 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM