بہترین نیند کیلیے گرم دودھ کا یہ مشروب پیئیں

فائل فوٹو

سارا دن کام کاج کرنے کے بعد تھکاوٹ کے باوجود بھی اگر آپ کو رات بستر پر لیٹتے ساتھ ہی نیند نہیں آتی تو یہ آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

نیند کے لیے بے شمار ایسی غذائیں ہیں جن کا استعمال کرکے آپ کو بہترین نیندآسکتی ہے لیکن آج ہم آپ کو غذاؤں ے حوالےسے نہیں بتانے والے بلکہ آج ہم آپ کو گرما گرم دودھ کے ایسے مشروب کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کو پینے کے بعد آپ کو بہترین نیند آئے گی۔

ہم سب جانتے ہیں کہ جائفل اپنی خاص خوشبو کی وجہ سےخشک مصالحہ جات میں سب سے منفرد ہے اور اس کا خاص ذائقہ کھانےمیں بھی لذت بخشتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جائفل جسم کو ایک پر سکون احساس پہنچاتی ہے اور یہ جسم کی تکلیف، نظام ہاضمہ بہتر اور ساتھ ہی نیند کے لیے بھی بہترین سمجھی جاتی ہے۔

امریکا کی نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی جانب سے حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی جس میں انہوں نے چوہوں کو کھانے میں روغنِ جائفل بھی دیا جس کے بعد انہوں نے دیکھا کہ اس سے چوہوں کی نیند کا دورانیہ بے حد بہتر ہوا۔

گرما گرم دودھ میں چٹکی بھر جائفل ملا کر پینے سے آپ کو رات میں بہترین نیندآئے گی جب کہ روغن جائفل بی بے چینی اور اضطراب کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ نیند کے لیے معاون سمجھا جاتا ہے۔

مزید خبریں :