دنیا
Time 30 مارچ ، 2020

کورونا وائرس کا خدشہ ؛ اسرائیلی وزیر اعظم نے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی

اسرائیلی وزیراعظم کے علاوہ نتین یاہو کے دفتر کے متعدد ارکان نے بھی خود کو الگ کرلیا ہے،فوٹو:فائل

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتین یاہو نے کورونا وائرس کے  حوالے سے احتیاطاً خود ساختہ تنہائی (سیلف آئیسولیشن) اختیار کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے یہ فیصلہ اپنے ایک قریبی پارلیمانی ساتھی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کیا ہے۔

نیتن یاہو وزارت صحت کی جانب سے تجویز کیے گئے 14 روز کے آئسولیشن میں رہیں گے اور اس دوران اپنی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہیں گے۔

کورونا سے متاثرہ ممبر کا نام سامنے نہیں آیا تاہم کہا جارہا ہے کہ وہ گذشتے ہفتے پارلیمنٹ میں اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے علاوہ نتین یاہو کے دفتر کے متعدد ارکان نے بھی خود کو الگ کرلیا ہے اور سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 70 سالہ نتین یاہو کا کورونا ٹیسٹ کل ایک بار پھر کیا جائے گا اس سے قبل15 مارچ کو بھی ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا تاہم وہ منفی آیا تھا ۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں اب تک 4 ہزار 347 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ اس سے 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :