کھیل
Time 31 مارچ ، 2020

آسٹریلوی کپتان کی گاڑی سے پرس اور دیگر اشیاء چوری

فوٹو: فائل 

آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کورونا وائرس کے باعث اپنے گھر کے گیراج کو جِم میں تبدیل کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ٹم پین نے کورونا کے باعث گھر میں ہی ٹریننگ کی سہولت قائم کی تھی جس کی وجہ سے انہوں نےگھر کے گیراج کو جم بنانےکےلیے کار سڑک پر کھڑی کردی تھی۔

ہوبارٹ میں ٹم پین کے  گھر کے باہر کھڑی کار میں چوری ہو گئی اور چور کار میں سے کرکٹر کا پرس اور دوسری اشیاء لے اُڑے۔

اس حوالے سے ٹم  پین نے کہا کہ جب میں صبح سو کر اٹھا تو بینک کے پیغام سے پتا چلا کہ میرے اکاؤنٹ سے چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بینک کا پیغام موصول ہوتے ہی جب میں نے باہر جا کر دیکھا تو گاڑی کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور اس میں میرا پرس بھی نہیں تھا۔

ٹم پین نے واضح کیاکورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں گیراج میں فزیکل اور کرکٹ ٹریننگ کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی محصور ہیں جب کہ متعدد لوگوں نے احتیاطی طور پر خود کو قرنطینہ میں داخل کرلیا ہے۔

مزید خبریں :