کھیل
Time 31 مارچ ، 2020

کورونا سے مالی بحران: رونالڈو کا 4 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان

فوٹو: فائل

پرتگال کے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے فٹبال کلب جووینٹس کے کوچ ماریزیو سری نے اپنے دیگر ساتھیوں 4 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رونالڈو اور ان کے دیگر ساتھ 4 ماہ یعنی مارچ، اپریل، مئی اورجون کی تنخواہ نہیں لیں گے۔

اس ضمن میں کریسٹیانو رونالڈو اور دیگر لوگ مجموعی طور پر 90 ملین یوروز یعنی 100 کروڑ ڈالرز کا معاوضہ نہیں لیں گے۔

جووینٹس کلب کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ 'جووینٹس کلب مشکل وقت میں ایسا کرنے پر کھلاڑیوں اور کوچ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے'۔

واضح رہے کہ جووینٹس کلب کے 3 کھلاڑیوں ڈینیئل روگانی ،بلیز ماتیوڈی اور پالو ڈیبالا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اٹلی میں تمام کھیلوں کو 3 اپریل تک ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے تحت معطل کردیا گیا ہے لیکن لیگ کے حکام نے مئی میں سری اے دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 جووینٹس سیری اے لیگ میں سرفہرست ہے اورلیزیو سے ایک پوائنٹ کی برتری پر ہے۔ 

مزید خبریں :