'Camon 15' نئے دور کا جدید اور بہترین اسمارٹ فون

ٹیکنو موبائل کی جانب سے Camon سیریز کا اسمارٹ فون 'Camon 15' متعارف کرایا گیا ہے جسے کیمرہ اسمارٹ فون کی کیٹیگری میں بہترین اسمارٹ فون قرار دیا جاسکتا ہے

ٹیکنالوجی کی دنیا میں روز بروز ترقی ہو رہی ہے جس سے موبائل مارکیٹ میں مقابلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایسے حالات میں ہر موبائل برانڈ جدید سے جدید اسمارٹ فون متعارف کرانے کی جستجو میں ہے اور صارفین بھی ایسے موبائل فون کی تلاش میں ہیں جو قیمت میں مناسب اور فیچرز میں شاندار ہو۔

حال ہی میں ٹیکنو موبائل کی جانب سے Camon سیریز کا اسمارٹ فون 'Camon 15' متعارف کرایا گیا ہے جسے کیمرہ اسمارٹ فون کی کیٹیگری میں بہترین اسمارٹ فون قرار دیا جاسکتا ہے۔

صرف 29,999/- روپے کی قیمت میں یہ موبائل فون صارفین کے لیے ایک حیرت انگیز پیکج ہے۔ عمدہ ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس Camon 15 کو ٹیکنالوجی ماہرین اور صارفین کی جانب سے بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔

Camon 15 نہ صرف ٹیکنالوجی میں جدید ہے بلکہ اسکا ڈیزائن اور بناوٹ بھی جدید ٹرینڈ کے عین مطابق ہے۔ جہاں نوجوان صارفین اس کے کیمرہ فیچرز سے متاثر ہیں وہیں بڑی عمر کے صارفین اس کے معقول ڈیزائن اور ساخت کے مداح نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لانچ ہونے کے بعد یہ اسمارٹ فون کچھ ہی دنوں میں موبائل مارکیٹ میں چھایا ہوا ہے۔

صرف 29,999/- روپے کی قیمت میں یہ موبائل فون صارفین کے لیے ایک حیرت انگیز پیکج ہے

کیمرہ فیچر ا س اسمارٹ فون کی خاصیت ہے جس میں 48 MP کا کوارڈ کیمرہ اور '32MP POP UP' سیلفی کیمرہ شامل ہے جس میں اے ائی بیوٹی، میکرو کیمرہ لینس، گوگل لینس، اور نائٹ موڈ کیمرہ شامل ہے۔نائٹ موڈ سے اب صارفین رات کے اندھیرے اور کم روشنی میں بھی واضح اور بہترین کوالٹی برقرار رکھتے ہوئے تصاویر بنا سکیں گے۔

Camon 15 ڈسپلے فیچر میں بھی شاندار اور جدید ٹیکنالو جی سے لیس ہے۔ 6.6 انچ کی بڑ ی FHD++ اسکرین سے مزین Camon 15 ہر طرح کے اسمارٹ صارفین کے لیے موزوں ہے۔

'4000mAh' کی طاقت ور اور بڑی بیٹری کے ساتھ اب گھنٹوں بغیر چارجنگ کی پریشانی کے فون استعمال کیا جاسکتا ہے

اس کے علاوہ '4000mAh' کی طاقت ور اور بڑی بیٹری کے ساتھ اب گھنٹوں بغیر چارجنگ کی پریشانی کے فون استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :