Can't connect right now! retry

کاروبار
31 مارچ ، 2020

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کئی روز کی مندی کے بعد مثبت رجحان

کاروباری دن میں 22 کروڑ شیئرز کے سودے 7.35ارب روپے میں طے ہوئے،فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کئی روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور  100 انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان  تھا اور   گذشتہ روز بھی مندی دیکھی گئی تھی۔

تاہم آج مہینے کے آخری روز کئی دنوں کی مندی کے بعد مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران  کے ایس ای 100 انڈیکس میں  ایک ہزار 241 پوائنٹس  کا اضافہ ہوا۔

100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر  1208پوائنٹس اضافےسے 29 ہزار 231 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 22 کروڑ شیئرز کے سودے 7.35ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 190 ارب روپے بڑھ کر 5 ہزار 620 ارب روپے ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM