روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید 56 پیسے مہنگا ہوگیا

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں مارچ کے آخری روز  بھی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 

گزشتہ کئی دنوں سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا ہے۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں مارچ کے آخری روز ڈالر کی قدر میں 56 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 166 روپے 70 پیسے رہی۔

فروری کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 154 روپے 23 پیسے تھی۔ یوں مارچ میں ڈالر کی قدر 12 روپے 47 پیسے بڑھی ہے جو ایک مہینے میں ڈالر کی قدر میں 8فیصد اضافہ ہے۔