کاروبار
Time 01 اپریل ، 2020

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 166.83 روپے کا ہوگیا،فوٹو:فائل

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 13 پیسے مہنگا ہوکر 166.83 روپے کا ہوگیا۔

انٹر بینک میں روپے کی قیمت میں بے قدری اور ڈالر کی اڑان کاسلسلہ جاری ہے۔

 اپریل کے مہینے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 166.83روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت مییں 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک امریکی ڈالر 166.50 روپےکاہوگیا۔

 خیال رہے کہ مارچ میں ڈالر کی قدر 12 روپے 47 پیسے بڑھی ہے جو ایک مہینے میں ڈالر کی قدر میں 8 فیصد اضافہ ہے۔

مزید خبریں :