کاروبار
Time 02 اپریل ، 2020

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

انٹر بینک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک ڈالر مزید 17 پیسے اضافے کے بعد 167 روپے کا ہوگیا— فوٹو: فائل

ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں تاہم ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک ڈالر مزید 17 پیسے اضافے کے بعد 167 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں مزید 1270 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1277 پوائنٹس اضافے کے بعد 30 ہزار 782 کی سطح پر بند ہوا۔

شیئر بازار میں آج 31 کروڑ 15 لاکھ 85 ہزار حصص کی خرید و فروخت ہوئی جس کی کل مالیت 10 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد رہی۔