پاکستان
Time 03 اپریل ، 2020

سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین انتقال کر گئے

خرم منج نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منور حسین منج کافی عرصہ سے بیمار تھے۔ فوٹو: فائل

شیخوپورہ: سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین منج انتقال کر گئے۔

خرم منج نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منور حسین منج کافی عرصہ سے بیمار تھے۔

منورحسین منج کی نماز جنازہ آج تین بجے منج ہاوس گوجرانوالا روڈ شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ منور حسین منج 2002 میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :