پاکستان
Time 03 اپریل ، 2020

عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین و دیگر کیلئے خوشخبری

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی خصوصی پرواز 7 اپریل کو بغداد سے زائرین کو لائے گی— فوٹو: فائل

کراچی: عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین و دیگر کیلئے خوشخبری ہے کہ انہیں 7اپریل کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

عراقی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کی خصوصی پرواز 7 اپریل کو بغداد سے زائرین کو لائے گی۔

ذرائع کے مطابق چارٹر پرواز پی کے 9814 بغداد سے اسلام آباد پہنچے گی ، مسافروں کوچندگھنٹےکوروناٹیسٹ کیلئے ہوٹل میں رکھاجائے گا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد قرنطینہ اور دیگر گھرجائیں گے۔

مزید خبریں :