پاکستان
Time 04 اپریل ، 2020

ٹھٹہ میں کورونا سے بچنے کیلیے درجنوں افراد گنجے ہو گئے

ٹھٹھہ کے ایک گاؤں میں کورونا سے بچنے کے لیے درجنوں افراد گنجے ہو گئے۔

طبی ماہرین گرمی میں کورونا کے خاتمے کو مفروضہ قرار دے چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ٹھٹھہ کے گاؤں میر ہزار خان جوکھیو میں کورونا سے بچنے کے لیے درجنوں افراد نے اپنے سر منڈوا لیے۔

گاؤں کے مکینوں نے بغیر حفاظتی انتظامات کے ایک جگہ جمع ہو کر ایک دوسرے کو خود ہی گنجا کرنا شروع کر دیا ہے۔

ٹھٹھہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کورونا کا علاج گرمی میں ہے اور سر منڈوا کر اس سے بچا جا سکتا ہے اس لیے ہم گنج کروا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 40 افراد جاں بحق اور 2700 وسے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :