پاکستان
Time 07 اپریل ، 2020

لاہور میں ڈولفن فورس کی گٹار بجا کر گھروں میں محصور شہریوں کی دل جوئی

فوٹو: فائل

لاہورمیں ڈولفن فورس نے یورپ کی طرز پر کورونا وائرس سے پریشان شہریوں کی دل جوئی بھی کرنا شروع کردی۔

کورونا وائرس کے خلاف ڈولفن فورس کے اہلکار بھی سرگرم ہیں۔ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کی قیادت میں ڈولفن فورس کی ٹیم نے والٹن روڈ پر گھر گھر جا کر بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

ڈولفن فورس نے کورونا وائرس کی وجہ سے  لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور شہریوں کو گٹار پر گانے سنا کر بھی  محظوظ کیا۔

ایس پی ڈولفن فورس عائشہ بٹ کا کہنا تھاکہ لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور اس حوالےسے حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

 

یاد رہے کہ کے چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ہے تاہم اس کے باوجود اس مہلک وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے جب کہ 54 افراد کا انتقال بھی ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :