بچوں کے تعلیمی نقصان کے ازالے کیلیے "تعلیم گھر" کیبل چینل متعارف

فوٹو: سوشل میڈیا

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے  پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان کے تمام تر صوبوں میں لاک ڈاؤن ہے جس کے پیشِ نظر تمام تر تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث متعدد پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے آن لائن کلاسز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

لیکن ان آن لائن کلاسز کے ذریعے پڑھائی کرنا تمام تر بچوں کی پہنچ میں نہیں جب کہ گورنمنٹ اسکولز کے بچے بھی تعلیم سے محروم ہیں۔

اس تمام تر صورتحال کے پیشِ نظر کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش اور  بچوں کے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے حکومتِ پنجاب کی جانب سے 'تعلیم گھر' کیبل چینل لانچ کیا گیا ہے۔

اس چینل کے ذریعے بچے اب گھر بیٹھ کر بھی تعلیم حاصل کر سکیں گے جب کہ اس چینل کے تمام تر مواد کو موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

والدین اب گوگل پلے اسٹور پر 'ایس آئی ایس پنجاب' کے نام سے ایپلیکیشن کو مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جس میں تمام تر تعلیمی مواد میسر ہوگا۔ 

اس ایپ میں تمام تر جماعت کے بچوں کے لیے تعلیمی مواد موجود ہے۔

مزید خبریں :