کورونا سے بچاؤ کیلیے 'بیٹ مین' بھی میدان میں آگیا

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے عالمی اداراہ صحت سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور حکام سرگرم ہیں اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے ایک شہر کی سڑکوں پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے 'بیٹ مین' میدان میں اتر آیا ہے۔

یہ بیٹ مین اپنی کار سے اسپیکر کے ذریعے لوگوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ کورونا سے بچنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

علاوہ ازیں بیٹ مین پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات بھی اسپیکر پر چلاتا ہے جس میں سماجی دوری اختیار کرنے اور ہاتھ بار بار دھونے کی تلقین کرنا شامل ہے۔

بیٹ مین کی جانب سے اسپیکر پر چلائے جانے والے ایک پیغام میں اس کا کہنا ہے کہ 'کورونا سے بچنے کے لیے اپنے اپنے گھروں میں رہیں جتنا ہو سکے کم سے کم باہر نکلیں، ایسا کرنے سے ہم کورونا کے خلاف سپر ہیروز بن سکتے ہیں اور میں یہ کام اکیلا نہیں کر سکتا'۔

میکسیکو کا یہ بیٹ مین روزانہ اپنی خاص بیٹ موبائل پر روزانہ سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پر گشت کرتا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 95 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید خبریں :