پاکستان
Time 12 اپریل ، 2020

اسلام آباد ہائیکورٹ: اسکولوں کی 20 فیصد فیس معافی کیخلاف درخواست پر کل سماعت ہوگی

حکومتی فیصلہ کےخلاف پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نےاسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے،فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معافی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

خیال رہے کہ  وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں وفاق کے نجی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد فیس معافی کی ہدایت کی تھی۔

 پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے اپنے نوٹیفکیشن میں  تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھاکہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے۔

حکومتی فیصلے کےخلاف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ حکومت نے ہمارے مسائل کو مدنظر رکھے بغیر فیصلہ کیا اور فیصلے سے قبل اسٹیک ہولڈرز کو نہیں سنا گیا۔

نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معافی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے اور پیر کو  جسٹس عامرفاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث سندھ اور پنجاب میں بھی نجی اسکولوں کو  فیصد فیس نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :