پاکستان
Time 13 اپریل ، 2020

بلوچستان کابینہ میں شامل معاونین خصوصی کی تقرری غیر آئینی قرار

بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی کابینہ میں شامل معاونین خصوصی کا نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کا حکم دے دیا— فوٹو: فائل 

بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی کابینہ میں شامل معاونین خصوصی کا نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کا حکم دے دیا۔

صوبائی کابینہ میں شامل معاونین خصوصی کی تقرری کو ایک شہری بابر مشتاق نے ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا تھا جس پر بلوچستان ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ 

چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اورجسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بنچ نے  وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی کو تنخواہوں کے علاوہ تمام مراعات بھی واپس کرنے کا حکم دیا۔ 

فیصلے کے تحت معاونین خصوصی ارباب عمرفاروق، اعجازسنجرانی، عبدالخالق اچکزئی، رامین محمد حسنی، حسنین ہاشمی اور آغاشکیل درانی کی تقرری غیرآئینی قرار دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور تحریک انصاف کی اتحادی حکومت قائم ہے جس کے وزیراعلیٰ جام کمال ہیں۔

مزید خبریں :