پاکستان
Time 15 اپریل ، 2020

چیف جسٹس کیخلاف مہم ناقابل برداشت ہے: وزیراعظم کی کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا مہم  کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو فوری کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم اور نازیبا زبان ناقابل برداشت ہے لہٰذا پروپیگنڈا مہم چلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے حکومت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر عدلیہ کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :