پاکستان
Time 23 اپریل ، 2020

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،کورونا کی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں عثمان بزدار نے انہیں  صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس کے روک تھام کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں صنعتی عمل کی روانی اور اس دوران ایس او پیز  پر عمل درآمد سمیت ذخیرہ اندوزی کے تدارک اور ماہ رمضان کے حوالے سے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 590 اور ہلاکتیں 58 ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :