کیا آپ جانتے ہیں یوٹیوب پر سب سے پہلی ویڈیو کونسی تھی؟

فوٹو فائل—

دنیا بھر کے لوگ ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کو نیوز، انٹرٹینمنٹ، معلومات اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کو  یہ نہیں معلوم کہ یوٹیوب پر 15 برس قبل کونسی پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی۔

صارفین کو بتاتے چلیں کہ دراصل یوٹیوب پر 15 سال پہلے’ می ایٹ دی زو‘ نام کی پہلی ویڈیو یوٹیوب کے شریک بانی جواد کریم نے اپ لوڈ کی تھی۔

یہ ویڈیو پلیٹ فام کی سب سے پہلی ویڈیو تھی جس کا دورانیہ 19 سیکنڈز تھا۔

اس ویڈیو کے اپ لوڈ ہونے کے ایک سال بعد جواد کریم نے دوسرے شریک بانیوں کے ساتھ مل کر ویڈیو پلیٹ فارم  گوگل کو  ایک ارب 65 کروڑ ڈالرز میں فروخت کر دیا۔

یہ جواد کریم کے یوٹیوب کی واحد ویڈیو ہے جسے اب تک 9 کروڑ  مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

’می ایٹ دی زو‘ مختصر ویڈیو میں جواد کریم ہاتھیوں کے آگے کھڑے ہو کر ان کی سونڈ کے بارے میں حیرانی سے بتاتے ہیں کہ یہ واقعی بہت لمبی ہے۔ 


مزید خبریں :