ملک میں 5 روز کے دوران طبی عملے کے مزید 257 ارکان میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ بڑھنے سے مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔ 

ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور مہلک وائرس سے اب تک 691 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد  ساڑھے 31 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے تو وہیں دوسری طرف طبی عملہ بھی وائرس کا شکار ہوتا جارہا ہے۔

گزشتہ 5 روز کے دوران طبی عملے کے مزید 257 ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ  ملک بھر میں کورونا وائرس سے 5 ڈاکٹروں اور ایک نرس سمیت طبی سہولتیں فراہم کرنے والے 11 افراد کی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

دوسری جانب 9 مئی تک 440 ڈاکٹر، 111 نرسز اور طبی عملے کے دیگر 215 ارکان کورونا کے مرض میں مبتلا ہوچکے تھے۔

مزید خبریں :