تصاویر- لاک ڈاؤن میں نرمی، لوگوں نے بازاروں میں کتنی احتیاط کی؟

لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران گاہکوں اور دکانداروں کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ عمر رسیدہ اور بیمار افراد بازار نہیں جا سکیں گے۔

وفاقی و صوبائی حکومت کے اعلانات کے بعد کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں دو ماہ سے بند دکانیں اور چھوٹے کاروبار پیر سے کھل گئے۔

چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والی قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پیر کو نئے ہفتے کے آغاز پر کاروبار کھلنے کے بعد عوام خریداری کے لیے بازاروں میں پہنچ گئے لیکن کہیں بھی ضابطہ اخلاق کی پابندی دکھائی نہیں دی اور لوگ بغیر ماسک اور حفاظتی انتظامات کے خریداری کرتے دکھائی دیے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق گاہکوں اور دکانداروں کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ عمر رسیدہ اور بیمار افراد بازار نہیں جا سکیں گے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی دکانوں اور مارکیٹوں کو بند کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اعلامیے کے مطابق ہیئر ڈریسر، بیوٹی پارلر، جم، گیمنگ زون اور کیفے بند رہیں گے جب کہ ٹرانسپورٹ پر بھی پابندیاں برقرار رہیں گی۔

مختلف شہروں میں بازاروں میں خریداری کے دوران کیا صورتحال رہی ان تصاویر میں دیکھتے ہیں۔

کراچی — رائٹرز فوٹو
کراچی — رائٹرز فوٹو
کراچی— اے پی پی فوٹو
کراچی— اے پی پی فوٹو
کراچی— اے پی پی فوٹو
کراچی — آئی این پی فوٹو
لاہور — اے پی پی  فوٹو
لاہور — پی پی آئی فوٹو
لاہور — پی پی آئی فوٹو
ملتان— پی پی آئی فوٹو
ملتان— پی پی آئی فوٹو
پشاور — اے پی پی فوٹو
پشاور — اے پی پی فوٹو
کوئٹہ— آئی این پی
حیدرآباد— اے پی پی فوٹو
حیدرآباد— اے پی پی فوٹو
حیدر آباد — پی پی ائی
اسلام آباد— اے پی پی
اسلام آباد— اے پی پی فوٹو
فیصل آباد— اے پی پی فوٹو
فیصل آباد — اے پی پی فوٹو
ایبٹ آباد— پی پی آئی
پشاور — رائٹرز فوٹو
پشاور — رائٹرز فوٹو