ٹوئٹر نے کورونا سے متعلق غلط معلومات کی نشاندہی کا حل نکال لیا

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کورونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا اور دیگر ویب سائٹس پر جعلی معلومات اور جھوٹی خبریں صارفین کو گمراہ کر رہی ہیں اور ان کی روک تھام کے لیے تمام تر پلیٹ فارمز ہی سرگرم ہیں۔

ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب جیسے دیگر پلیٹ فارمز سے کورونا وائرس سے متعلق پھیلائی جانے والی جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کو ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ اب ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کرنے والی پوسٹوں کی نشاندہی کے لیے اس پر لیبل لگائے جائیں گے۔

ٹوئٹر کا اپنی بلاگ پوسٹ میں کہنا ہے کہ ان لیبلز اور انتباہی پیغامات کا مقصد اس صورتحال میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر ان لیبلز میں معلومات کے لنکس بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ لوگ گمراہی یا کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔

ٹوئٹر  نے مزید کہا کہ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ معلومات سے متعلق ٹوئٹس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا بلکہ ان پر لیبلز لگا کر دعوؤں کی تردید کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر کی لیبلز سے متعلق اس نئی پالیسی کا اطلاق اعلان سے قبل پوسٹ کی جانے والی ٹوئٹس اور تمام تر صارفین کی پوسٹوں پر ہوگا۔

مزید خبریں :