سینیٹر مرزا محمد آفریدی کورونا سے صحتیاب ہو گئے

دعاؤں میں یاد رکھنے کا شکریہ، کورونا کی صورت حال میں عوام احتیاطی تدابیر نہ چھوڑیں: مرزا محمد آفریدی. فوٹو: فائل

اسلام آباد: کورونا وائرس میں مبتلا سینیٹر مرزا محمد آفریدی صحت یاب ہو گئے۔

سینیٹر مرزا محمد آفریدی میں 27 اپریل کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ آئسولیشن میں تھے تاہم اب ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔

سینیٹر مرزامحمد آفریدی نے دعائیں کرنے پرعوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورت حال میں عوام احتیاطی تدابیر نہ چھوڑیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ممبر سندھ اسمبلی عبدالرشید اور ممبر کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی بھی کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :