ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق

میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد دونوں میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی: منگلا شرما— فوٹو:فائل  

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک  وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی اور گورنر سندھ میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ سب اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :