چین میں پھنسے طلبہ کی وطن واپسی کیلئے رعایتی قیمت پر ائیر ٹکٹ دیے جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ چین میں پھنسے طلبہ کی وطن واپسی کیلئے رعایتی قیمت پر ائیر ٹکٹ دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ووہان سے ائیرٹکٹ صرف 50 ہزار روپے کا ہوگا، حکومت پاکستان 18 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز چلائے گی۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ چین میں پھنسے 300 طلبہ کو وطن واپس لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس سب سے پہلے سامنے آیا تھا جس کے بعد چین نے پورے شہر کو سیل کردیا تھا اور وہاں سیکڑوں پاکستانی بھی پھنس گئے تھے۔

مزید خبریں :