پاکستان میں کورونا وائرس سے رکن اسمبلی جاں بحق

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں۔

سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ بیگم شاہین رضا بلڈ پریشر اور شوگر کی بھی مریضہ تھیں اور انہیں 17 مئی کو طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں لاہور ریفر کر دیا گیا۔

شاہین رضا خواتین کی مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اےمنتخب ہوئی تھیں اور ان کی عمر تقریبا 60 برس تھی۔

کورونا کا شکارپی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کی گوجرانوالہ میں تدفین کردی گئی ہے۔

شاہین رضا کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان ،گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا سے 45 ہزارسے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے ہزار سے زائد افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔

اب تک متعدد اراکین اسمبلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے لیکن شاہین رضا کورونا وائرس سے انتقال کرنے والی پاکستان کی پہلی رکن اسمبلی ہیں۔

مزید خبریں :