وزن کم کرنے کے بعد اسے پھر بڑھنے سے کیسے روکیں؟

وزن کم کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن وزن کم کرنےکے بعد توازن برقرار رکھنا وزن کم کرنے سے بھی زیادہ مشکل ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث گھر میں رہ کر ہم اپنی جسمانی صحت کا خیال نہیں کر پا رہے، گھر میں رہ کر ضرورت سے زیادہ کھانا کھا کر اور ورزش نہ کرکے ہم میں سے اکثر کے وزن میں اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے۔

لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آج ہم آپ کو چند ایسی خاص حل بتانے والے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے وزن میں توازن برقرار رکھ سکیں گے۔

1. متوازن غذا

وزن میں توازن برقرار کرنےکے لیے جو سب سے پہلی چیز ہمیں کرنی ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں متوازن غذا کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کرنا ہوگا، اپنی غذا میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر والی خوراک کو معتدل مقدار میں شامل کرنے سے آپ وزن میں توازن برقرار رکھ سکتے ہیں۔

2. ورزش یا جسمانی سرگرمیوں کو روٹین میں شامل کریں

وزن کو کم یا وزن میں توازن برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا کےساتھ ساتھ ورزش کرنا بھی بے حد ضروری ہے، ضروری ہے کہ آپ روزانہ کم سے کم 30 منٹ ورزش یا جسمانی سرگرمی کرکے گزاریں۔

3. صحیح وقت پر کھانا کھائیں

صحت مند رہنے کے لیے ضرور ی ہے انسان اس وقت پر ہی کھانا کھائے جو کہ متعین کیا گیا ہے۔ جیسے ہم ناشتہ دوپہر میں نہیں کر سکتے ویسے ہی ضروری ہے کہ کھانے کو اس کے متعین وقت پر ہی کھایا جائے۔

4. صحت کیلئے نقصان دہ غذا سے دور رہیں

اکثر ہم جنک فوڈ، بیکری کی چیزیں اور پروسیسڈ کھانے کھاتے ہیں۔ ضروری ہے کہ ان غذاؤں کو اپنی عادت میں شامل نہ کریں اور جتنا ہو سکے ان سے پرہیز کرنا ہی بہتر ہے۔

مزید خبریں :