خیبر پختونخوا کا عید کے دنوں میں بھی کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے عید کے دنوں میں بھی کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے مطابق صوبے میں عید کی چھٹیاں 22 مئی سے 27 مئی تک ہوں گی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں دکانیں اور مارکیٹیں 22 سے 24 مئی تک کھلی رہیں گی جبکہ خوراکی مواد بیکریوں سے پانچ بجے کے بعد بھی لے جایاسکتا ہے۔

محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے ریٹیل شاپس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے تحت عید کی آمد کے پیش نظر ریٹیل شاپس 22 سے 24 مئی تک کھلی رہیں گی ۔

بیکریوں سے خوراکی مواد 5 بجے کے بعد بھی لے جایا جاسکتا ہے تاہم سماجی دوری پر مبنی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

مزید خبریں :