Can't connect right now! retry

پاکستان
21 مئی ، 2020

پاکستان ریلوے کا آن لائن ٹکٹنگ نظام بیٹھ گیا

لاہور: محکمہ ریلوے کا ٹکٹیں بک کرنے کے لیے آن لائن نظام بیٹھ گیا۔

وزیر ریلوے شیخ شید نے کہا کہ ریلوے آن لائن نظام میں خرابی آئی ہے اور ٹکٹ بک کرنے میں آن لائن سسٹم بوجھ نہیں اٹھا پارہا۔

ریلوے کا ای ٹکٹنگ نظام بیٹھنے کے بعد راولپنڈی، ملتان، پشاور، لاہور، سکھر اور کوئٹہ میں ریزرویشن سینٹرزکی ایک ایک کھڑکی کھول دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مسافر چاروں صوبوں کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے ریلوے اسٹیشنوں سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے اور  ریلوے اسٹیشنز کے بکنگ آفس صبح 8 سے شام 5  بجے تک کھلے رہیں گے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ راولپنڈی،لاہور،کراچی، ملتان، سکھر،پشاوراورکوئٹہ ریلوے اسٹیشنوں کے بکنگ آفس کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریل سروس تقریباً 2 ماہ تک معطل رہی جسے گزشتہ روز 20 مئی سے محدود پیمانے پر بحال کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM