کراچی: موبائل مارکیٹ کے تاجر نے عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

فائل فوٹو

کراچی: موبائل فون کے تاجر نے مارکیٹ کے چھٹے فلور سے  مبینہ طور پر چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

 پولیس کا کہنا ہے متوفی دکاندار عابد الیاس میمن نے چھٹے فلور سے مبینہ طور پہ چھلانگ لگاکر کر خودکشی کی، متوفی کی دوسرے فلور پر موبائل کی دکان تھی اور  عابد الیاس میمن اچھے کردار کا دکاندار تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیق میں متوفی پر کوئی مالی مشکلات ثابت نہیں ہوئیں اور اس کے اہلخانہ کا بھی کہنا ہےکہ عابد الیاس کو کوئی مالی مشکلات نہیں تھی لہٰذا خودکشی کا سبب نہیں جانتے۔

دوسری جانب صدر الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے تاجر کی خودکشی کو مالی مشکلات قرار دیا۔

رضوان عرفان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ معصوم تاجر حکومت سندھ اور وفاق کے سیاسی دنگل کی بھینٹ چڑھنے لگے ہیں،کاروباری بدحالی کے سبب الیکٹرونکس مارکیٹ میں ڈیلر کی خودکشی حکمرانوں کے منہ پر طماچہ ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے سب کو کاروبار کی اجازت دے۔

مزید خبریں :