شوکت خانم اسپتال میں جدید ترین ریڈیو تھراپی سے کینسر کے علاج کا آغاز

 ریڈی ایشن مشین سے تھراپی کئی ہفتوں کے بجائے 3 دن میں مکمل ہو جائے گی: چیف میڈیکل آفیسر شوکت خانم لاہور. فوٹو: فائل

لاہور کے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال میں کینسر کا علاج جدید ترین ٹیکنالوجی ریڈیو تھراپی سے شروع ہو گیا۔

شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈیو تھراپی کے لیے 70 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین مشین خریدی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس مشین کی مدد سے ٹیومر کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے، ریڈی ایشن مشین سے تھراپی کئی ہفتوں کے بجائے 3 دن میں مکمل ہو جائے گی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کا مزید کہنا تھا کہ یہ مشین متاثرہ حصے پر سے ٹیومر کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ باقی جسمانی اعضاء کو نقصان نہیں پہنچاتی۔

چیف میڈیکل آفیسر شوکت خانم اسپتال نے بتایا کہ جدید تھراپی مشین دماغ، پھیپھڑوں، جگر اور بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے اہم ہے۔

مزید خبریں :