نااہلی کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع، وزیر قانون پنجاب الیکشن کمیشن طلب

الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کو 3 جون کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے پیشی کے لیے مسلم لیگ ق کے رہنما راجا بشارت اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

وزیر قانون پنجاب کی نااہلی کے لیے ان کی سابق اہلیہ سیمل وحید نے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے رکھا ہے۔

سیمل وحید نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت پر کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔

مزید خبریں :