وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کراچی میں طیارہ حادثے کی جگہ کا معائنہ

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کراچی میں طیارہ حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا اور حادثے کے متاثرہ لوگوں کی فوری مدد کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ زخمیوں کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ اسپتالوں میں فوری طور پر خون کا بندوبست کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ حادثےکےباعث علاقےکےگھروں کوبھی نقصان ہوا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ گھروں کے مکینوں کی ہرطرح کی مدد کی جائے۔

خیال رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کا ائیربس 320 طیارہ ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند لمحات قبل ماڈل ٹاؤن کے علاقے جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 91 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے۔

مزید خبریں :