دنیا
Time 23 مئی ، 2020

ڈیموکریٹ رہنما جو بائیڈن نے سیاہ فاموں سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی

امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈیموکریٹ رہنما جو بائیڈن نے سیاہ فاموں سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن نے ریڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کوئی سیاہ فام شخص اس الجھن کا شکار ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ ڈالے یا بائیڈن کو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سیاہ فام نسل سےتعلق نہیں رکھتا۔

تاہم جو بائیڈن نے اپنے بیان کے چند گھنٹے بعد ہی ایک اور بیان میں سیاہ فاموں سے معذرت کرلی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے نامزدگی اور انتخابات میں ان کی کامیابی کا سہرا بھی سیاہ فاموں ہی کے سر ہے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا  کہ وہ صرف یہ کہنے کی کوشش کررہے تھے کہ انہوں نے سیاہ فاموں کے ووٹ کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔

مزید خبریں :