دنیا
Time 23 مئی ، 2020

حرمین شریفین میں عام نمازیوں کے بغیر نماز عید ادا کی جائے گی

سعودی حکومت کی جانب سے مملکت بھر کی مساجد میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے— فوٹو:فائل 

سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) میں نماز عید اداکرنےکی منظوری دے دی۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں 24 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی تاہم کورونا وائرس کے باعث مساجد میں نمازوں کو محدود کردیا گیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے مملکت بھر کی مساجد میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور عوام سے گھر میں ہی نماز پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

سعودی حکومت نے مساجد کی انتظامیہ کو عید کی تکبیرات لاؤڈ اسپیکر پر پڑھنے کی اجازت دی ہے ۔

دوسری جانب سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) میں نماز عید اداکرنےکی منظوری دے دی۔ 

حرمین پریذیڈنسی کےسربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے مطابق حرمین شریفین میں نماز عید کیلئے عام نمازیوں کی شرکت معطل رہے گی اور صرف حرمین شریفین کے عملے کے ارکان نماز ادا کرسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرمین کو وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے نماز عید میں عوام کی شرکت معطل رہے گی۔

سعودی عرب میں کورونا کی صورتحال

سعودی عرب میں مہلک وائرس سے اب تک 379 افراد جاں بحق ہوچکےہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید خبریں :