وزیر توانائی پنجاب اختر ملک میں کورونا وائرس کی تصدیق

پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کورونا وائرس کا شکار  ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

 ترجمان وزارت توانائی پنجاب کے مطابق ڈاکٹر اختر ملک کے گھر والوں کے بھی کورونا  کے ٹیسٹ کیےگئے ہیں جن کا نتیجہ جلد آجائے گا۔

ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر توانائی نے گزشتہ روز دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات بھی کی تھی اور بخار ہونے پر ٹیسٹ کرایا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور اسمبلی کے 3 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی تھی۔

پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 324 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :