مفتی منیب الرحمان کی طبیعت ناساز، نماز عید کی امامت نہ کرسکے

فوٹو فائل—

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان طبیعت ناساز ہونے کے باعث نماز عید نہ پڑھا سکے۔

منتظمین کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان مسجد اقصیٰ فیڈرل بی ایریا میں نماز عید کی امامت کرتے ہیں مگر طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہوں نے نماز عید پڑھانے سے معذرت کر لی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عیدالفطر کورونا وائرس اور طیارہ حادثے کے باعث سادگی کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر مساجد، عید گاہ اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، علمائے کرام نے عید کے خطبات میں اسلامی تعلیمات اور رمضان المبارک کی فضیلت بیان کی۔

نماز کے اجتماعات میں افسوسناک طیارہ حادثے کے شہدا کی مغفرت، کو رونا وائرس سے نجات ملکی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید خبریں :