مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام بھی کورونا وائرس میں مبتلا

سوات: مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

امیر مقام کے پرسنل سیکرٹری کے مطابق  کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امیر مقام نے خود کو اپنی رہائش گاہ اسلام آباد میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

امیر مقام نے عوام، پارٹی کارکن اور دوست احباب سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :