مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

کراچی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما اسد عثمانی نے تصدیق کی ہے کہ نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے گھر پر قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے رہنما امیر مقام کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے امیر مقام کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی امیر مقام کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

مزید خبریں :