سندھ حکومت نے صوبے میں کرفیو کے نفاذ کا امکان مسترد کردیا

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے میں کرفیو کے نفاذ کا امکان مسترد کردیا۔

 ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کرفیو سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو سراسر غلط قرار دے دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام گمراہ کُن خبروں پر کان نہ دھریں، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاط ضرور برتیں، کورونا وائرس کی روک تھام میں حکومت کا ساتھ دیں، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے ہرگز نہ نکلیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عید سے قبل کاروبار کھولنے کی اجازت دی اور اب عید کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستانی شاید سمجھ رہے ہیں کہ کورونا صرف عید تک تھا، اگر ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو بہت بڑا بحران پیداہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :