شہباز شریف کے ذاتی کیمرہ مین کورونا وائرس میں مبتلا

فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ذاتی کیمرہ مین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

جیو نیوز کے مطابق شہبازشریف کے ذاتی کیمرہ مین محمد بدر نے لیگی صدر کے ساتھ عیدالفطر کی نماز ادا کی تھی۔

محمد بدر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے جب کہ قائد حزب اختلاف بھی احتیاطی طور پر  گھر میں ہی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

مزید خبریں :