بیرون ملک سے آنے والے صرف کورونا کی علامات رکھنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کی تجویز

بیرون ملک سے آنے والے صرف کورونا کی علامات رکھنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو فوری طور پر ہوٹل یا قرنطینہ سینٹر منتقل کرکئ ان کا ٹیسٹ کرنے کا

بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی شہریوں کو فوری طور پر ہوٹال یا قرنطینہ سینٹر منتقل کرکے کورونا ٹیسٹ کیا جا تا ہے جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہی شہریوں کو گھر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

تاہم اب بیرون ملک سے آنے والے صرف کورونا کی علامات رکھنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) میں فیصلہ 31 مئی سے پہلے ہوجائے گا، اگر فیصلہ ہوگیا تو تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ نہیں کیے جائیں گے۔

فیصلے کے بعد جن مسافروں میں علامات نہیں ہوں گی، انہیں ائیرپورٹ سے ہی گھر جانے دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1200 سے زائد افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید خبریں :